
جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)ضلع جہلم میں مون سون شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، تمام سرکاری و نجی ادارے شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے ضلع میں کام کر رہے ہیں،درخت ہمیں حولیاتی آلو دگی کم کرنے میں معاون ثا بت ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے آج محکمہ جنگلات و پی ایم اے جہلم کے زیر اہتمام کچہری چوک میں پودا لگاتے ہوئے کیا،اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر تفسیر گوندل،ایس وی پی پی ایم اے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر عبدالغفور ملک اور دیگر موجود تھے۔۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جہلم تمام تحصیلوں میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہزاروں نئے پودے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں بھی اس مہم کو جاری رکھیں اورزیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔