سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں

Spread the love

لندن(عارف چودھری )سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں ،ہم جن چیزوں کے خلاف برسر پیکار ہیں اس پر ہمیں افسوس نہیں ،آج تو ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کراپنوں کی غلامی میں آگئے ہیں ، ہم فری سٹیزن نہیں ہیں ،اپنے آپ سے پوچھے کیا آپ آزادشہری ہیں؟،جس پارلیمنٹ کے آپ کے ممبر ہیں وہ کتنی خودمختار ہے۔
لندن سے ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس ہوا،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت اجلاس میں شریک ہوئی،نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سی ای سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں ،شہبازشریف نے بے مثال جرا¿ت و بہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں