برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کا سیالکوٹ پاکستان پہنچنے پر انکی رہائش گاہ پر دوستوں نے ملاقات کی

Spread the love

اُردو گلوبل مانچسٹر:

برطانیہ سے معروف کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کی سیالکوٹ پاکستان پہنچنے پر انکے قریبی دوست احباب وکلاء اور سیاسی و سماجی شخصیات نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے والد محترم کی تیمارداری بھی کی۔
ملاقات کرنے والوں میں سیالکوٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے و ھائی کورٹ کے سنیئر ایڈووکیٹ ارشد محمود بگو،سابق ضلعی ترجمان و سابق ناظم میانی و حکومت پاکستان پیس کونسل آف سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر چوہدری عصمت اللہ وریاہ،
معروف سنئیر ایڈووکیٹ ھائی کورٹ چوہدری عظیم بٹر،معروف بزنس مین و سابق یونین صدر پولیٹیکنیکل کالج سیالکوٹ رانا ارشد،معروف بزنس مین مطلوب بٹ،سنئیر ایڈووکیٹ محمد شعیب،سابق چیئرمین یونین کونسل ھنڈل حاجی محمد رمضان، بزنس مین عشرت منہاس،بزنسمین غلام عباس،بزنسمین محمد فیصل و دیگر شامل تھے۔
خالد چوہدری نے تمام پرانے دوستوں و محسنوں کا رھائش گاہ میں تشریف لانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں