پنجاب حکومت عوام کو در پیش انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن یکم اکتوبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )کمشنر ساہیوا ل ڈویژن محمد احسن وحید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو در پیش انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اوراس سلسلے میں انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوام کو ریلیف مہیا کیا جا رہاہے -محکمہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت نے ہر ما ہ کی پہلی تاریخ ریونیو افسران کو کھلی کچہری لگانے کے احکامات دیئے ہیں جس سے عوام کی رسائی ممکن ہو گی -انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کے معائنے کے دوران کہی – ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والی شکایات سے متعلق کمشنر کو بریف کیا اوربتایا کہ ریونیو افسران کو فوری داد رسی کا پابند کر دیا گیا ہے تا کہ کھلی کچہری کا مقصد پورا کیا ھو سکے -کمشنر محمد احسن وحید نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ وہ عوام تک اپنی آسان رسائی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی شکایت کنندہ کو دیئے گئے وقت کی پابندی کریں تا کہ شکایت کنندہ کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑھیں -انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد ایک ہی جگہ تمام افسران کی موجودگی ہے جس سے محکمہ ریونیو سے متعلقہ عوامی شکایات کو جلد حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں