سٹی پریس کلب ساھیوال کے وفد کی ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی سے ملاقات

Spread the love

(پریس ریلیز) OC
سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ساھیوال کے وفد کی ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی سے ملاقات،اھم امور پر تبادلہ خیال۔
VO
ساھیوال(آصف ندیم)تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)ساھیوال کے وفد کی ریجنل پولیس آفیسر ساھیوال جناب طارق عباس قریشی سے اھم ملاقات ہوئی،وفد کی قیادت صدر پریس کلب حاجی وقار یعقوب و چیئرمین عرفان بشیر چوھدری نے کی،ملاقات کے دوران کلب عہدیداران سے بات کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی قربت کے لیے پریکٹیکل ورکنگ پر یقین رکھتا ہو،پولیس ملازمین کا عوام کے ساتھ احسن برتاؤ وقت کا اھم تقاضا اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ کم کرنے کا بہترین فارمولا ہے،محدود وسائل کے باوجود فورس سےمحکمانہ فرائض کے ساتھ انصاف کی توقع رکھتا ہو،وفد کے اراکین رانا غلام حیدر،میاں وقاص چوھدری،مزمل نواب،عبدالوہاب،خاور چوھدری،حیدر سید،سعید ہاشمی،محمدذیشان،وقارالحسن،عمر چوھدری،محمد فہد و دیگران نے سوالات کیے اور بھرپور ویلکم کرنے پر ریجنل پولیس آفیسر ساھیوال جناب طارق عباس قریشی کا شکریہ ادا کیا اور اے ڈی آئی جی رانا افتخار کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں