لنڈی کوتل پریس کلب میں صحافیوں کا اجلاس

Spread the love

لنڈی کوتل پریس کلب میں صحافیوں کا اجلاس ؛ پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر کا صحافیوں کو غلیظ گالیاں دینے کی پرزورالفاظ مذمت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل پریس کلب میں صدرخلیل جبران کے زیر صدارت میں صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعدادمیں صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر کی طرف سے صحافیوں قاضی فضل اللہ اور امین الاحق کو سوشل میڈیا پر غلیظ گالیاں نشر کرنے کی پرزور مذمت کی۔ اجلاس شرکاء کے مطابق ایم پی اے ویلسن وزیر کے بھائی ندیم مسیح اور پرسنل سیکرٹری عبدالغفارمسیح کی چندروز قبل لنڈی کوتل میں منشیات سمگلنگ کے دوران گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج کے بغیر فوری رہائی کی خبر سوشل میڈیا پر شائع ہوئی ۔ جس کے رد عمل میں ایم پی اے ویلسن وزیر نے خبر شائع کرنے والے دو صحافیوں قاضی فضل اللہ اور امین الحق کے خلاف سوشل پر غلیظ گالیاں نشر کی۔ اجلاس شرکاء کا کہنا ہے کہ گالیاں دینا کسی پارلیمنٹیرین کی شایان شان نہیں اور صحافیوں کو دی جانے والی گالیوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا ، سپیکر صوبائی اسمبلی، وزارت مذہبی و اقلیتی امور ، تحریک انصاف کی قیادت ویلسن وزیر کی اس غیر پارلیمانی اورناپاک جسارت کا آرٹیکل 62، 63 کے تحت جائزہ لیکر نوٹس لیں۔اور پارلیمانی قواعدکے تحت رکن صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر کے خلاف کاروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں