صوبائی حکومت کی ھدایت پر محکمہ مال سے متعلق معاملات کی درستگی کے لیے وزیرآباد میں لگائی جانے والی کھلی کچہری بے سود

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) صوبائی حکومت کی ھدایت پر محکمہ مال سے متعلق معاملات کی درستگی کے لیے وزیرآباد میں لگائی جانے والی کھلی کچہری بے سود ثابت ھوئی. کھلی کچہری کے شروع ھوتے ہی عوام نے محکمہ مال سے متعلق اہلکاروں اور افسران کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے.سرکاری ملازمین عوامی شکایات کا کوئی موثر جواب نہ دے سکے عوامی دباو کے پیش نظر اسٹنٹ کمشنر عامر محمود کھلی کچہری ادھوری چھوڑ کر چلے گئے.اس موقع پر شکایات کنندگان کی کثیر تعداد نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے اسٹنٹ کمشنر آفس میں مستقل کاونٹر قائم کیا جاے اور بدعنوانی کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنانے کے لیے بر وقت فیصلے کیے جائیں تاکہ معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کا خواب پورا ھو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں