گندگی کے ڈھیر،ٹوٹی پھوٹی گلیاں، کھنڈرات سڑکیں،ابلتے گٹر،واٹر سپلائی کا بدبو دار پانی،اور بے ھنگم ٹریفک تاریخی اعتبار سے منفرد حیثیت کے حامل شہر وزیرآباد کی پہچان

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف )گندگی کے ڈھیر،ٹوٹی پھوٹی گلیاں، کھنڈرات سڑکیں،ابلتے گٹر،واٹر سپلائی کا بدبو دار پانی،اور بے ھنگم ٹریفک تاریخی اعتبار سے منفرد حیثیت کے حامل شہر وزیرآباد کی پہچان بن کر رہ گئے ھیں،شہر کی مختلف سڑکوں پر بے جا تجاوزات نے شہر کے حسن کو گہنا کر رکھ دیا ھے،بلدیہ افسران کی عدم توجہ کی بناء پر شہری مسائل کے گرداب میں پھنس کر رہ گئے ھیں، عوامی نمائندے نہ ھونے کی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور بلدیہ ملازمین صرف تنخواہ دار کارندے کے طور پر کام کر رھے ھیں.صفائی کا نظام مکمل طور پر تباہ ھو چکا ھے اور سیوریج کی ناکامی کے سبب غلیظ پانی گلی محلوں میں تالاب کی صورت اختیار کر جاتا ھے..،جس سے شہریوں اور خصوصا” نمازیوں کو شدید کوفت کا سامنا ھے.اکثر واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ھو چکے ھیں اور شہری واٹر سپلائی کا گندہ اور بدبو دار پانی استعمال کرنے سے وبائی امراض کا شکار ھو رہے ہیں.موجودہ حکومت نے عوام کو بے یار و مدد گار بنا کر افسر شاہی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ھے.مسائل کے گرداب میں پھنسے عوام کے اندر نفرت کا لاوا پک رھا ہے اور یہ پھٹ کر حکمرانوں کے اقتدار کی ناو ڈوبنے کا باعث بن سکتا ھے.مختلف شہری فلاحی تجارتی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے کہا ھے کہ اگر عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے کا رجحان برقرا رکھا گیا تو اس سلسلہ میں بھرپور احتجاج کیا جائےگا

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں