نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کی کوئی پرواہ نہیں۔اسحاق ڈار

Spread the love

لندن (عارف چودھری)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کتے ھوئے کہا کہ
ایسے حکومتی فیصلوں کی توقع کے پیش نظر سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پوری تیاری کر رکھی تھی۔

پیمرا کے اس ایکشن کا پہلے سے پہلے سے ہی توقع تھی۔

میاں نواز شریف کو ساری دنیا سوشل میڈیا پہ دیکھنا چاہتی تھی۔

عمران خان کس حیثیت میں نواز شریف کی تقریر کو دکھانے یا نہ دکھانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ایسے فیصلے پاکستان کے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے دور میں زیادہ تر لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے باخبر رہتے ہیں۔

ترقی یافتہ دور میں بھی حکومت کی طرف سے نشریات دکھانے یا نہ دکھانے کے فیصلے پسند نا پسند کی بنیاد پر کئیے جاتے ہیں۔

حکومت میاں نواز شریف کو لے کے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

پیمرا کو ایسی پابندیوں کا حساب دینا پڑے گا۔

پیمرا کا قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئیے۔

پرویز مشرف کو کس حیثیت میں ٹی وی پروگرامز میں دکھایا جاتا ہے۔

عوام سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تقریر کا انتظار کرتے ہیں۔

پابندیوں کے باوجود آواز عوام تک پہنچ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں