وزیر اعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی روزگار سکیم کے تحت ملک سے بیروزگاری کے خاتمے عوام کی خوشحالی کے لئے احسن اقدام اٹھایا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی روزگار سکیم کے تحت ملک سے بیروزگاری کے خاتمے عوام کی خوشحالی کے لئے احسن اقدام اٹھایا، اس سکیم کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوں، ہنر مند نوجوانوں اور بیروزگار نوجوانوں کی معاشی حالت بدلے گی، عوام خوشحال ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ پنجاب کے عوام کو مشکلات سے نکالنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہے ہیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں