جہلم اندھے قتل کے3 ملزمان گرفتار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں اندھے قتل کے3 ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ظفر محمود ولد محمد اکرم ساکن ڈہوک راجہ خان بلال ٹاؤن جہلم نے تقریری بیان دیا کہ میرے بڑے بھائی کامران حسین ولد محمد اکرم ساکن بلال ٹاؤن جہلم نے نتھوالہ میں آئرن سٹور بنا رکھا ہے۔ مورخہ 14-09-2020کو جب ہم سامان لینے کے لیے اپنے لوڈر MBA-63پر روہتاس روڈ بھمبل گاؤں کے قریب پہنچے تو 7:30بجے دن 2/3نا معلوم افراد نے ہمارے سامنے اپنی گاڑی روک کر ہمیں روک لیا اور ہم پر بانیت قتل سیدھے فائر کیے۔ جس سے میرا بھائی کامران حسین جانبر نہ ہو سکا۔ جس پر مقدمہ نمبر497مورخہ 14-09-2020بجرم302/34ت پ تھانہ صدر درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اندھے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے محمد اکرم DSPصدر سرکل اور سب انسپکٹرنثار احمد SHOتھانہ صدر کو خصوصی ٹاسک دیا۔اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری آسان نہ تھی تاہم SHOتھانہ صدر،سب انسپکٹر اشتیاق احمد تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت اور جدید سائنٹیفک طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے 3کس ملزمان 1۔ فیضان حسین ولد محمد اکرم ساکن بلال ٹاؤن (بھائی) 2۔ شاہ زیب ولد محمد تظارب ساکن اسلام آباد 3۔ شہریار ولد شوکت علی ساکن حافظ آباد کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان چاہیے جتنے بھی چالاک و ہوشیار کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے بھاگ نہیں سکتے۔قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی اور ان میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں