اردو گلوبل نیٹ ورک کی ٹیم نے نئے آنے والے قونصل جنرل طارق وزیر سے ملاقات کی

Spread the love

اردو گلوبل نیٹ ورک ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر) کی ٹیم نے نئے آنے والے قونصل جنرل طارق وزیر سے ملاقات کی ۔ جس میں سی ای او شہزاد مرزا نے قونصل جنرل کو اپنی ٹیم کی طرف سے خوش آمدید کہا اور اردو گلوبل نیٹ ورک کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اردو گلوبل کی طرف اوپن کچن کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور قونصل جنرل سے اوپن کچن کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا جسے قونصل جنرل نے بخوشی قبول کیا ۔ قونصل جنرل نے ان کی کاوشوں کو سراہا ۔ مصطفائیہ شریف کی آرگنائزیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر فصہ نے اپنی چیرٹی کے بارے میں قونصل جنرل کو آگاہ کیا۔۔
میٹنگ میں اردو گلوبل کے سی ای او شہزاد مرزا، سجاد شاہ، ڑائریکٹر عارف پندھیر،حفیظ صاحب ، جیو کے بیورو چیف علامہ عظیم جی اور اردو گلوبل کی بیورو چیف صابرہ ناہید اور ڈاکٹر فضہ نے شرکت کی ۔ اردو گلوبل کی ٹیم نے قونصل جنرل کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں