برطانوی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے سے انکار کردیا

Spread the love

لندن(عارف چودھری )برطانوی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے سے انکار کردیا۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی 5 ویں کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ زرائع کے مطابق ہائی کمیشن نے 5 مرتبہ ایون فیلڈ میں وارنٹس پر دستخط کرانے کی کوشش کی تاہم وارنٹ پرنوازشریف نے دستخط کیے نہ ہی شریف خاندان کے کسی اورفرد نے دستخط کیے۔ فارن آفس کے توسط سے برطانوی حکومت سے وارنٹس کی تعمیل میں مدد کی درخواست کی گئی تھی تاہم برطانوی حکومت نے نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کرانے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا کہ وہ پاکستان کےاندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرےگی جب کہ وارنٹس کی تعمیل ان کا کام ہے نہ ہی مینڈیٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں