بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 3 اکتوبر 2020
ساہیوال (آصف ندیم )عوام کو روز مرہ اشیاء صرف کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن بنانے،معیار کو برقرار رکھنے اور صارفین کو اوور چارجنگ سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں تعینات38پرائس مجسٹریٹس نے ستمبر کے مہینے میں 9369دوکانداروں کی چیکنگ کی جس دوران 763افراد کو مختلف خلاف ورزیوں پر 8لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا اور 2کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے- یہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی جس میں روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا – ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کرنے اور اوور چارجنگ میں ملوث دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی -اجلاس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ چیکنگ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عاطف رضا میر نے کی جنہوں نے 585چیکنگ میں ناجائز منافع خوری پر 2لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا -ستمبر کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سفیان دلاور نے 240چیکنگ میں 65ہزار،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رائے مشتاق احمد نے 374چیکنگ میں 85ہزار روپے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائر منٹ عمیرہ شمشاد نے 396چیکنگ میں 28ہزار،سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے 257چیکنگ میں 36ہزار 5سو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو نے 479چیکنگ کیں – ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے پرائس مجسٹریٹس کو قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے حوالے سے تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی