جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے سبزی فروشوں کی بلاجواز گرفتاری پر لیڈی کونسلر کا سٹی تھانے پر احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدودمیں واقع جنر ل پوسٹ آفیس اسٹریٹ سے پولیس کی جانب سے سبزی فروشوں خدابخش،رشید احمد سمیت چار دوکاندارں کی گرفتاری پر بلدیہ کی رکن عورت کونسلر میڈم قمر بانو نے سٹی تھانے پہنچ کر سخت احتجاج کیا قمربانو کا کہنا تھا کہ پانچ بجے سے دو گھنٹے پہلے ہی پولیس نے سبزی فروشوں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کر دیا ہے ایس ایچ او سٹی تھانے پر موجود نہیں پولیس کی شہریوں سے زیادتی قابل افسوس ہے وبا کی اس مشکل گھڑی میں پولیس شہریوں کو تذلیل کا نشانہ بنا رہی ہے ایس ایس پی اسکا نوٹیس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں