پنجاب روزگار سکیم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے کی تکمیل کی مظہر ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے ترجمان ڈاکٹر فضل الحق (فضلی)نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے کی تکمیل کی مظہر ہے جس سے پڑھے لکھے، ہنر مند، غیر ہنر مند نوجوان مرد و خواتین یکساں استفادہ کرتے ہوئے اپنا باعزت روزگار قائم کرکے نہ صرف اپنی غربت و محرومی کا ازالہ کریں گے بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 ارب روپے کی خطیر رقم بے روزگار نوجوانوں میں انتہائی آسان شرائط کے ساتھ تقسیم کی جائیگی۔جس سے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان فائدہ اٹھاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سکیم ہمہ جہت مقاصد کی حامل ہے جس سے صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا اور بالخصوص کاٹیج انڈسٹری بہت ترقی کرے گی۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں