جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم مریم نواز روزانہ یوتھ و دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی،مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف سرگرمیوں ورکرز کنونشن اور ریلیوں کے انعقاد کے لئے ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دیں، اس سلسلہ میں مریم نواز نے پارٹی کے پڑے لکھے نوجوانوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، احتجاجی تحریک میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کو یقینی بنانے کے لئے انہیں آگے لایا جائیگا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز رائیونڈ میں روزانہ کی بنیاد پر یوتھ سمیت پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے حکومت مخالف تحریک میں نوجوانوں کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور خود بھی متحرک ہو گئی ہیں، شہباز شریف کی گرفتاری، کیپٹن (ر) محمد صفدر، امیر مقام کی نیب پشاور آفس پیشی کے موقع پر یوتھ ونگ کو خصوصی طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں کہ وہ پارٹی رہنماؤں کو جلوس کی شکل میں لیکر جائیں،مریم نواز3 روزہ دورے پر 10 اکتوبر کو کوئٹہ روزانہ ہونگی، 11 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کریں گی۔
جہلم مریم نواز روزانہ یوتھ و دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی
Please follow and like us: