جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقا د، تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،محمد ابراہیم DSPسٹی سرکل،محمد اکرم DSPصدر سرکل، سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل،محمد ارشد DSPٹریفک جہلم،جملہ SHOsو انچارج چوکیات، انچارج CIAسٹاف اورانچارج برانچز نے شرکت کی۔ کرائم میٹنگ میں سالانہ اور ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکا مات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری ہر ممکن یقینی بنائی جائے۔ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کو شامل تفتیش کریں اور ان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔ زیر تفتیش مقدمات خصوصاً قتل، اقدام قتل، ڈکیتی،راہزنی،سرقہ، سرقہ وہیکلز،سرقہ عام اور نقب زنی کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور ان میں ملوث ملزمان کو بذریعہ عدالت سزا دلوائیں۔دوران میٹنگ ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری،ڈرگ ڈیلرز،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کاروائیوں کے خصوصی ٹاسک دیے گے۔تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی دادرسی کے لیے FIRکا فوری اندراج کیا جائے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ مزید کہاکہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدیدسائنٹیفک طریقوں، کمیونٹی پالیسنگ،پولیس پریکٹیکل ورک، ہیومن ریسورس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں