افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔صفدر خان باغی

Spread the love

افواج پاکستان ہمارے محافظ ہیں انکا ساتھ دینا ہر پاکستانی کا فرض ہیں۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی

پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاست میں بھونچال نہایت پریشان کن ہے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے مگر اس احتجاج کی آڑ میں افواج پاکستان اور ملک کے دیگر حساس اداروں پر حملے ملکی سالمیت کے خلاف گھنونی سازش اور بہت بڑا خطرہ ہے جو کہ جمہوری نظام کے تسلسل کو ثبوتاج کرنے کے مترادف ہے اور جمہوریت کی آڑ میں جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنا ہے اپوزیشن جماعتیں اپنے آئینی حق کو آئین کی حدود میں رہ کر استعمال کریں تو اس میں ملک و جمہوری نظام کا فائدہ ہے اور اگر انتشار جلاؤ گراؤ بھڑکاو اور دھمکھاو کا راستہ اپنایا گیا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ جمہوریت کو نقصان پہنچے گا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کی وطن عزیز کے لئے لازوال قربانیوں پر ہم سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے محافظ ہیں انکا ساتھ دینا ہر پاکستانی کا فرض ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنی سر زمین پاکستان کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں چاہہے وہ دشمن کی کسی بھی ملک کے باڈر پر ہو افواج پاکستان اپنے وطن عزیز کی مادر مٹی کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کر رہی ہیں جو کہ پاکستان اور پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں آج ہم ملک دشمن عناصر ہے در پے حملوں اور سازشوں سے اپنے گھروں میں محفوظ اور پر سکون اور پر امن زندگی بسر کر رہے ہیں یہ سب کچھ افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی بدولت سے یقینی ہوئی ہیں۔دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دی اور دے رہے ہیں پوری قوم اپنے ان عظیم شہدا اور غازیوں کے احسانوں کی مقروض ہے پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہادری اور جرآت ہمارے افواج پاکستان کا خاصہ ہے افواج پاکستان نے نہایت مشکل اور نامساعد حالات میں فرائض انجام دیئے جو ملک و قوم کیلئے باعث فخر کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں