جہلم وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری بھی 1920 میں تعمیر ہونے والا سکھوں کے گردوار ہ بھائی کرم سنگھ کی قسمت نہ بدل سکا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری بھی 1920 میں تعمیر ہونے والا سکھوں کے گردوار ہ بھائی کرم سنگھ کی قسمت نہ بدل سکا، تاریخی ورثہ حکومتی لاپرواہی کیوجہ سے آخری سانسیں لے رہا ہے، قدیم فن تعمیر کی اعلیٰ مثال گردوار ہ بھائی کرم سنگھ کی دیکھ بھال نہ ہونے کیوجہ سے کھنڈرات کی منظر کشی کررہا ہے، گردوارہ کے دروازے، کھڑکیاں، راہ داریاں، سیڑھیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکی ہیں، گردوارے میں سی آئی اے تھانہ قائم ہے،2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد گردوارہ بھائی کرم سنگھ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کے تحفظ و تزئین آرائش کرنے کے احکامات جاری کئے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ مذہبی عمارتیں نہ صرف تاریخی اثاثہ اور تقافتی ورثے کا اہم جزو ہیں بلکہ انکی حفاظت ہماری اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا تھاکہ سکھ گردوارے کی تزئین ومرمت سے دنیا بھر کی سکھ برادری کو اپنی تاریخی عبادت گاہ آمد کا مواقع ملے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ ایسے اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم ہیں۔ جس کی تزئین وآرائش کے احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا، گردوارے کی مرکزی چھتیں انتہائی کمزور ہو چکی ہیں، تاریخی حوالے کے مطابق بھائی کر م سنگھ آہلووالیہ نے 1920 ء سے قبل تعمیرکروایا تھا یہ گردوارہ نصف درجن سے زائد کمروں پر مشتمل ہے، 100 سال پرانا گردوارے کو قومی ورثاء قرار دیا گیا لیکن تاحال ایسے انتظامات نہیں کئے گئے کہ اس قومی ورثے کی مرمت کرکے اس کے درودیوار کو محفوظ بنایا جا سکے، گزشتہ سال سابقہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بھی بھائی کرم سنگھ گردوارے کا تفصیلی دورہ کیا تھا، انہوں نے متعلقہ محکموں کوبھائی کرم سنگھ گردوارے کی دیکھ بھال کی ہدایت کی تھی لیکن ابھی تک محکمہ اوقاف نے اس کے لئے کوئی کام نہیں کیا،بھائی کرم سنگھ گردوارے کے اردگر لوگوں نے پختہ تعمیرات کرکے جگہ پر قبضے کرنا شروع کر رکھے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، شہریوں نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ گردوارے کی اراضی پر قبضے کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن کیا جائے اور گردوارے کی اراضی کو واگزار کروا کر گردوارے کے صحن میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ گردوارے کی تزئین و آرائش کروائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں