جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات ایک بجے اچانک دورہ کیا اس موقع پر او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم کی میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا وہاں کھانے کے معیار کوخود چیک کیا، شیلٹر ہوم میں موجود افراد کے بارے تفصیلات حاصل کیں اور انکو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار اطمنان کیا اورانہوں نے کہا ہے کہ بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ والوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات ایک بجے اچانک دورہ کیا
Please follow and like us: