اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں کورونا SOPs پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کریں گے

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں کورونا SOPs پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کریں گے کیون سردی کے موسم میں کورونا وائرس پہلے سے زیادہ مشکلات پیدا کرسکتا ہے عوام کو احتیاطی تدابیر کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا، عوا م کی جان ہمیں عزیز ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، سوموار کے رو ز جاری بیان میں کہاکہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے لہذا عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتھنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں کھولے جانے والے سکولوں کے مانیٹرنگ جاری ہے کسی بھی سرکاری یانجی سکول کے حوالے سے کورونا وائرس ایس او پیز کے خلاف ورزی کی ثبو ت ملے تو سکول کو سیل اور سکول انتظامیہ پر بھاری جرمانہ کیاجائے گا ہمیں عوام کی زندگی عزیز ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ شہر میں آّوارہ کتوں کے خلاف پہلے ہی آپریشن شروع کردیا ہے بلدیہ ڈاگ شوٹرز کتا مار مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جہاں جس علاقے سے شکایت آتی ہے بلدیہ ڈاگ شوٹرز کاروائی کرتے ہیں، جبکہ شہر کی صفائی کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز دن رات کوشاں ہیں اسکے باوجود بھی کوئی شکایات ہوتو وہ الفا کنٹرول نمبر پر اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔عوام کی خدمت ہی ہمار ا نصب العین ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں