دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نوجوان سے 125موٹرسائیکل چھین کر فرار

Spread the love

ہڑپہ شام ڈھلتے ہی شالیمار ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نوجوان سے 125موٹرسائیکل چھین کر فرار ۔۔۔۔۔

مبشر علی نامی نوجوان اپنے گھرسے نکل کر چند گز کے فاصلے پر گیا ہی تھا کہ پیدل آنے والے دو ڈاکوں نے پسٹل دکھا کر مبشر کو روکتے ہی خاموش رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھین کر نائی والا روڈ کی جانب فرار ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم سے)۔ہڑپہ شام ڈھلتے ہی شالیمار ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نوجوان سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ۔۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد شفیق المعروف محمدی ہوٹل والے کا بھتیجا مبشر علی شالیمار ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن میں واقع اپنے زیر تعمیر گھرکو فیملی کے ساتھ دیکھنےآیا تو واپس جانے کےلئے گھر سے نکل کر چند گز کے فاصلے پر گیا ہی تھا کہ دو ڈاکو جو پیدل تھے اور نے مبشر کو پسٹل دکھا کر رکنے کا اشارہ کیا تو مبشر کے رکتے ہی انہوں نے موٹر سائیکل نمبری SLL 2745 .17ماڈل چھین کر اپنے قبضہ میں کر لی اور مبشر کو خاموش رہنے کے لیے کہا شور شرابہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے نائی والا روڈ کی جانب فرار ہو گئے واردات کی خبر علاقہ میں جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی متاثرین اور عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ سے پر زور مطالبہ کیا ہےکہ اس واردات نے لوگوں کو اپنےآپ کو غیر محفوظ سمجھنے پر مجبور کر دیا ہے لہذا ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ناصرف انہیں پابند سلاسل کرتے ہوئے متاثرین کی دادرسی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں