تقسیم کشمیر کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے سردار سحر وِش رہنما جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی

Spread the love

۔ برمنگھم (چودھری عارف پندھیر)۔ ۔ ریاست کی وحدت کی بحالی اور اس کے اقتدار اعلیٰ کی واپسی تک غاصب قوتوں کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے رہنما سردار سحروش نے پاکستانی کونصیلٹ برمنگھم کے سامنے تنویر احمد کی رہائی کے حوالے سے کئے جانے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ تنویر احمد پر ریاستی جبر کی مزمت کرتے ہیں اور ان کی باعزت رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں تنویر احمد کی گرفتار ی نے غاصب قوتوں کے چہروں کو بے نقاب کر دیا ۔ کشمیر کے مسئلہ پر کشمیریوں کی وکالت کرنے والا گللت بلتستان اور نام نہاد آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہویے اپنے حقوق مانگنے والوں کو رات کے اندھیرے اٹھا لیتے ہیں یا پھر پابند سلاسل کر لیتے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کا یہ کھیل زیادہ نہیں چل سکے گا انھوں نے بین الاقوامی دنیا سے اپیل کی ہیے کہ وہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔احتجاعی مظاہرے سے ہو ۔کے برانچ کے صدر سردار امجد اشرف حسن محمود شیفق چوہدری شاہد ہاشمی سلیم یاس نثار احمد واجد ایوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں