اس وقت ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔چیف اکرام الدین

Spread the love

جس طرح ملک میں سیاسی جماعتوں کے اختلافات شروع ہے ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے۔بانی جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و عوام کی خوشحالی ہی متحد ہونے سے وابسطہ ہے جس طرح ملک میں سیاسی جماعتوں کے اختلافات شروع ہے ملک و عوام کیلئے باعث نقصان ہے اس وقت ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہئے تا کہ ملک کو جاری بحران سے نجات مل سکے یہ کونسی ریاست ہے جہاں ہر جگہ معصوم بچوں کے ساتھ جیسی زیادتی ہو رہی ہے لیکن ابھی تک کسی مظلوم کو ابھی تک انصاف نہیں ملا جو قابل افسوس ہے بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی کے عذاب سے ڈاریں اور ملک کے اندر جاری سیاسی اختلافات اور انتشار بند کریں ملک کیلئے کچھ کریں تا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے اور عوام کو ریلیف و تحفظ مل سکے اس وقت ہر سیاسی نمائندہ اپنا پیٹ بھرنے میں مصروف ہے لیکن ایک دن اللہ کو جواب بھی دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی نمائندگان کو چاہئے کہ عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ کرے تا کہ عوام کو اپنا حق مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں