منشیات فروشوں کیلئے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں۔لقمان خان

Spread the love

منشیات اور دیگر واردات کا خاتمہ پولیس کا اولین مقصد اور مشن ہے۔ڈی ایس پی چمکنی پشاور

یورپ(چیف اکرام الدین)ڈی ایس پی چمکنی پشاور لقمان خان نے کہا کہ منشیات فروشوں کیلئے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ منشیات اور دیگر واردات کا خاتمہ پولیس کا اولین مقصد اور مشن ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ عوام کی مدد سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ منشیات اور دیگر واردات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے جرائم پیشہ افراد یا تو جرائم چھوڑ دیں یا علاقہ کیونکہ جرائم کے خاتمے سے ہی امن و امان قائم ہو سکتا ہے ڈی ایس پی چمکنی پشاور لقمان خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کو چاہئے کہ جرائم کی نشان دہی کیلئے پولیس فورسز کے ساتھ تعاون کرے تا کہ علاقہ جرائم سے بچ سکے اور جرائم میں ملوث ملزمان بروقت گرفتار ہو سکے ڈی ایس پی چمکنی پشاور لقمان خان نے کہا کہ سی سی پی او پشاور کی ہدایت کے مطابق جرائم کے خاتمے کیلئے چمکنی پولیس اسٹیشن کی کاروائی جاری ہے اور جاری رہے گی تا کہ جرائم اور دیگر واردت کا خاتمہ ہو سکے اور عوام کو منشیات اور دیگر واردات سے تحفظ مل سکے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں