گوجرہ کے چک نمبر 300 ج ب کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے طالباء اور طالبات کے لیے سکول کی عمارت میں نئے کمروں اور واش رومز کا سنگ بنیاد ر

Spread the love

گوجرہ کے چک نمبر 300 ج ب کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے طالباء اور طالبات کے لیے سکول کی عمارت میں نئے کمروں اور واش رومز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا. سنگ بنیاد کسان اتحادشمالی پنجاب کے صدر چوہدری عبدالرؤف تتلہ نے رکھا

گوجرہ( نمائندہ خصوصی) نواحی چک نمبر 300 ج ب کے گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز اور گورنمنٹ پرائمری سکول گرلز کے بچوں اور بچیوں کے لئے کسان اتحاد شمالی پنجاب کے صدر چوہدری عبدالرؤف تتلہ نے سکول میں کمروں اور واش رومز کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ٹیچرز یونین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہداروں چیرمین اقبال گورائیہ صدر رمضان گجر کے ساتھ ساتھ تمام اساتذہ اکرام نے شرکت کی تقریب میں علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس قابل بنایا اور ہمت دی جس کی بنا پر میں نے بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے اچھا کام کیا اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس طرح کے فلاحی کام کرنے کا جذبہ دے تاکہ ہم سب مل کر اپنے علاقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکیں کسان اتحاد کے صدر شمالی پنجاب چوہدری عبدالرؤف تتلہ کے اس کام کو سیاسی و سماجی حلقوں نے خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں