گنج بخش فیض عالم سیدی یا سیدی

Spread the love

گنج بخش فیض عالم سیدی یا سیدی
نور احمد ہے شاہ تاباں سیدی یا سیدی

شمعِ عرفان نور ایماں سیدی یا سیدی
مظہرِ توحیدِ یزداں سیدی یا سیدی

نور سے روشن کیے دل عارفوں کے اے شہا
کیا ہوا تو اولیاء پہ مہرباں سیدی یا سیدی

تیرے دربار مقدس پہ کھڑے ہند الولی
کر رہے ہیں عظمت تیری بیاں یا سیدی

خواجہ ابوالفضل خطی کا تو لعل ہے
تو امام عارفاں یا سیدی یا سیدی

حضرت جنید بغدادی شہا رہبر تیرے
اے امام عاشقاں یا سیدی یا سیدی

تو سراپا نور ہے اے مظہر نور خدا
تو ہے قدرت کا نشاں یا سیدی یا سیدی

تیری نگری میں بسایا مجھکو صابر نے میرے
دستگیری کر نگہباں یا سیدی یا سیدی

خستہ حالی و عاصی و بیکس ہے نظؔامی تیرا
تو ہے میرا مہرباں یا سیدی یا سیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں