الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل ہونے کے بعدحتمی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمارجاری کردیئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل ہونے کے بعدحتمی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمارجاری کردیئے،ضلع بھر میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 4 ہزار 6 سو 21 ہوگئی جبکہ2018 کے عام انتخابات میں 9 لاکھ 45 ہزار 6 سو 21 تھی، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 5 سو 3، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 1 سو18 ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت ضلعی الیکشن کمشنر آفس جہلم میں کر دی گئی، رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے8300 پر شارٹ میسج سروس کو اپ ڈیٹ کر دیاگیا ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے موبائل کے زریعے چیک کیا جاسکتا ہے، شناختی کارڈ نمبر8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کی تفصیلات سمیت دفتر الیکشن کمشنر کا نمبر، ہیلپ لائن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سمیت تمام سہولیات کے بارے آپ کو آگاہ کیا جائیگا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں