جہلم سردی شروع ہونے سے قبل ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کا پریشر کم

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم سردی شروع ہونے سے قبل ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونا شروع ہوگیا، پچھلے کئی روز سے شمالی محلہ، مشین محلہ 1,2,3، پروفیسر کالونی، بلال ٹاؤن، کالا گجراں سمیت دیگرعلاقوں میں گیس پریشر کی کمی کی شکایات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے جس کیوجہ سے صارفین انتہائی پریشان اور زہنی کوفت میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جبکہ سردیوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے حکمران صارفین سے ہزاروں، لاکھوں روپے بلوں کی مد میں وصول کر رہے ہیں، جبکہ سہولیات نام کی کوئی چیز موجود نہیں، صارفین نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں