جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)پنجاب بار کونسل کے الیکشن کے متعلق وکلاء کی فہرست جاری کردی گئی، پنجاب بار کونسل کے یہ انتخابات 28نومبر کو ہونگے۔ ضلع جہلم کی نشست کیلئے ساڑھے چھ ہزار سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ مجموعی طور پر پور ے پنجاب میں 75ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 10 اکتوبر سے 24اکتوبر تک جمع کروائے جائیں گے۔امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی فیس40ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔3 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ28نومبرکو صبح 9سے شام4بجے تک پنجاب بار کونسل کے انتخابات ہونگے۔ 8 دسمبرکو پنجاب بارکونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Please follow and like us: