پنڈدادنخان نے شہداء کربلا کے چہلم پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات پرپنڈدادنخان نے شہداء کربلا کے چہلم پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،20صفر المظفر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرپنڈدادنخان سرکل میں 3مقامات سے جلوس برآمد ہوں گے۔ایک جلوس علاقہ تھانہ جلالپور شریف میں بمقام ازان اعجاز حسین شاہ ساکن سگھر پور سے نکالا جائے گااور جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بار گاہ سگھر پور پر اختتام پذیر ہو گا۔ جبکہ شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے 2جلوس علاقہ تھانہ پنڈدادنخان سے نکالے جائیں گے۔ ایک جلوس بمقام امام بار گاہ محلہ جعفریہ پنڈدادنخان سے بر آمد ہو گا جبکہ دوسرا جلوس امام بار گاہ کوٹلہ شاہ کمیر سے برآمد ہو گا۔ دونوں جلوس اپنے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے میدان کر بلا میں شام کو اختتام پذیر ہو ں گے۔ منعقدہ جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام جلوسوں کی سیکورٹی کی آل اوور سپر ویثرن شازیہ سرور صاحبہ ایس پی انویسٹی گیشن جہلم کریں گی جن کی معاونت ضلع ہذا کے 3ڈی ایس پیز کریں گئے۔ اس سلسلہ میں 300سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ اس سلسلہ میں سیکورٹی پلان میں بائے نیم ڈیوٹیز لگائی گئیں ہیں۔ علاوہ ازیں جلوسوں کے گردونواح میں پٹرولنگ کے موثر نظام کے لیے ایلیٹ سیکشنز،محافظ سکواڈز بھی تعینات کئے گئے ہیں جو گشت کناں رہیں گئے اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں گے۔منتظمین/ لائسنس داران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پروگرامز میں شمولیت اختیار کرنے والے ذائرین کی باڈی سرچ کے لیے اپنے رضا کار تعینات کریں گئے جن کے سیکورٹی کور کے لیے پولیس کے مسلح جوان موجود ہوں گے۔سیکورٹی حصار کو 4لیئرز میں تعینات کیا گیا ہے۔تمام جلوسوں کی نگرانی بذریعہ CCTVو ڈرون کیمرہ جات سے کی جائے گی۔جلوسوں کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے سٹینڈ ٹو رہیں گے۔شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے جہلم پولیس پہلے سے زیادہ الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی اور کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔ وال چاکنگ نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز مواد کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں تمام منتظمین لائسنسداران اور ممبران امن کمیٹی کو ضابطہ اخلاق کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جنکی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں