ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کا اچانک دورہ کیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے مریضوں کا حال احوال دریافت کیا اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب و محکمہ صحت کی جانب سے جاری کر دہ ہدایات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں،جس کے لئے دور دراز علاقوں میں چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں۔انہوں نے ٹی ایچ کیو پنڈ ادانخان میں ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے پوچھا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمدمیاں مراد حسین،ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور دیگر افسران موجود تھے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں