


( رپورٹ صابرہ ناہیدمانچسٹر) قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر نےاردوگلوبل کے سی ای او شہزاد مرزا کی دعوت پر قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں قائم شدہ اوپن کچن کا دورہ کیا ۔ قونصل جنرل نے اپنے یاتھوں سے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا ۔ قونصل جنرل کو بتایا گیا اوپن کچن کا یہ سلسلہ 168 دنوں سے جاری ہے جس میں 31000 کورونا وائرس سے نوکری سے ہاتھ دھونے یا دیگر وجوہات سے متاثرہ لوگوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے جس میں اشیائے خورد کے علاوہ جوتے بھی تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ انھیں بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ کو مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن، قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر اور بی بی سی کی معاونت بھی حاصل ہے قونصل جنرل نے ان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اگر اوپن کچن کے لئے اگر کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو وہ ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر یہ خوشی ہوئی کہ اس اوپن کچن میں بغیر رنگ و نسل کے تمام لوگ مستفید ہو رہے ہیں ۔ صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل اور سی ای او نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں حفیظ صاحب کی طرف سے کتاب پیش کی گئ۔