ممبر بورڈ آف ریونیو نعیم الدین راٹھور نے ڈی سی کمپلیکس جہلم میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترکے ہمراہ اجلاس کی صدارت

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)ممبر بورڈ آف ریونیو نعیم الدین راٹھور نے ڈی سی کمپلیکس جہلم میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترکے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران سرکاری بقایاجات کی وصولی کے عمل میں تیزی لائیں، جوڈیشل معملات نبٹانے اور اے ڈی ایل آر دفاتر کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام ریونیو دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ، جیو ٹیگنگ اور ڈی سی دفتر میں اے ڈی ایل آر دفاتر کی مانیٹرنگ بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرے جاری ہے، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دیے جانے والے اہداف کے مطابق ریکوری کو یقینی بنایا جا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد بھدر، اے دی سی جی/اے سی جہلم ذوالفقار احمد، اے سی دینہ انیشا ہشام، اے سی سوہاوہ شرجیل شاہد، تمام تحصیلوں سے اے ڈی ایل آرز، تحصیلدار اور دیگر موجود تھے۔ ممبر بورڈ آف نعیم الدین راٹھورنے ضلع بھر میں سرکاری بقایاجات کی وصولی کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری بقایاجات کی وصولی اور اہداف کے حصول میں تاخیر نہ کی جائے اور لینڈ ریونیو،واٹرریٹ(آبیانہ)،زرعی انکم ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس اور دیگر مدات میں وصولیوں کو یقینی بناتے ہوئے جوڈیشل معملات پر کام کیا جائے، انہوں نے تمام اے سیز کو اے ڈی ایل آر دفاتر کا دورہ اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی دی، انکا کہنا تھا کہ مقررہ تمام ٹارگٹس کو پورا کرنے کے لئے مربوط اور موثرلائحہ عمل وضع کیا جائے اور اسسٹنٹ کمشنرزباقاعدگی کے ساتھ کارکردگی رپورٹ سے ڈپٹی کمشنردفتر کو اگاہ ہ رکھیں گے۔ ممبر بورڈ آف نعیم الدین راٹھورنے ریونیو سٹاف کی پروموشن، خالی اسامیوں کو فل کرنے بارے بھی ضروری ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں