جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی) ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے بیت المال کمیٹی جہلم کے زیر اہتمام معزورومستحق افراد کو جہیزفند کے لئے معالی معاونت کرتے ہوئے چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے 123افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم اور ممبران صوبائی اسمبلی نے صنعت زار جہلم میں معزورومستحق افراد کے مدد کرنے کے لئے مجموعی طور پر 7 لاکھ 84ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر چوہدری واجد حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی اور ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ ان پیسوں کو استعمال میں لا کر مستحق افراد اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔
Please follow and like us: