جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)تمام محکمہ روازانہ کی بنیاد پرانسداد ڈینگی اقدامات بارے اپ ڈیٹ کریں،ان خیالات کا اظہار ڈی سی جہلم راؤپر ویز اختر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی جہلم نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دیں،زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اورگلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نا ہونے دیں۔ انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر سے بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔اس موقع پراے ڈی سی ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ اور ڈاکٹر میاں مظہر حیات،چیف افسران ایم سیز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

تمام محکمہ روازانہ کی بنیاد پرانسداد ڈینگی اقدامات بارے اپ ڈیٹ کریں
Please follow and like us: