جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)کوئی بھی ملک 100 فیصد خواندگی کی شرح کو یقینی بنائے بغیر ترقی کی مکمل منازل نہیں طے کر سکتا۔حکومت پنجاب نے شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کیلئے لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کا محکمہ بنایا ہے جس کے تحت ضلع جہلم میں 394 تعلیمی مراکز قائم کئے گے ہیں جہاں تعلیم سے محروم سینکڑوں بچوں کو علم کے زیور اراستہ کیا جا رہاہے اور آج کی تقریب کا انعقاد بھی ان بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے پیش نظر منعقدکی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تحصیل دینہ میں مقامی نجی ہوٹل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشاد بھدر، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سماجی کارکن فرحت ضیاء کمال کے ہمراہ سکولوں کے طلبا میں مفت کتابیں، یونیفارم، سکول بیگ سمیت دیگر ضروری اشیا کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے چاروں سکولوں کے طلبہ میں آدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، تقریب فرحت ضیاء کمال کی کاوشوں سے 161 بچوں کو سکول کٹس فراہم کی گیں جس یونیفارم۔بکس۔شوز ودیگر تمام اشیاء شامل تھی۔ ڈی سی جہلم نے سماجی کارکن چوہدری فرحت ضیاء کمال کی کاوشوں کو سراہا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن اور تنظیمیں باہمی تعاون سے بچوں کے روشن مستبل کے لئے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی او لٹریسی میمونہ انجم، سی ای او ایجوکیشن محمد معروف اور دیگر موجود تھے۔

کوئی بھی ملک 100 فیصد خواندگی کی شرح کو یقینی بنائے بغیر ترقی کی مکمل منازل نہیں طے کر سکتا۔
Please follow and like us: