اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں نئے قونصلر جنرل سید زاہد رضا نے آج سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں نئے قونصلر جنرل سید زاہد رضا نے آج سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے پاکستانی کمئیونیٹی کو ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ آپکی توقعات پر پورا اتروں اس میں مجھے اپنی کمئیونیٹی کے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی میں ہر وقت آپکی خدمات کے لئیے حاضر ہوں پاکستان قونصلیٹ گلاسگو کے دروازے ہمیشہ آپکے لئیے کھلے ہیں ۔ پاکستانی کمئیونیٹی کے لئیے روانگی سے قبل سابق قونصلر جنرل محمد رومان احمد نے کہا آج میرا یہاں آخری دن ہے میں 4 سال سے یہاں قونصل جنرل کی حیثیت سے پاکستانی کمئیونیٹی کی خدمات کرتا رہا ہوں آپکو الوداعی دعائیں اور نیک تمناوں کی خواہش رکھتا ہوں ایک گھر آپکا اسکاٹ لینڈ میں ہے تو دوسرا گھر پاکستان میں ہے جن کے لئیے آپکے دل دیار غیر میں تڑپتے ہیں آپ دونوں سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ میری خدمات کا فیصلہ تو کمئیونیٹی ہی کرے گی میں امید کرتا ہوں آپ نئے قونصل جنرل سید زاہد رضا کو وہی پیار دیں گے جو مجھے 4 سالوں میں آپ نے دیا امید کرتا ہوں آپکو مزید بہتر سے بہتر خدمات ملیں گی۔
اسکاٹ لینڈ گلاسگو یوجی نیوز
فرید خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں