15ماہ قبل قتل ہونے والے 2خواجہ سراﺅں کے قاتل کو سزائے موت

Spread the love

ساہیوال۔ہڑپہ میں 15ماہ قبل قتل ہونے والے 2خواجہ سراﺅں کے قاتل کو سزائے موت اور جرمانے کاحکم۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی ماڈل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور چوہدری نے 27جولائی 2019 کو جناح ٹاﺅن ہڑپہ میں 2خواجہ سراﺅں سلمان رشید عرف مسکان اور اشفاق عرف نادیہ کو قتل کرنے والے ملزم زبیر اسلم کو جرم ثابت ہونے پر2بار سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنایاہے۔ زبیر اسلم دونوںخواجہ سراﺅں کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد رحیم یارخان فرارہوگیا تھا جسے ہڑپہ پولیس کے ایس ایچ ا و ذےشان بشیر ڈوگر اور ان کی ٹیم نے رحیم یار خان سے گرفتارکرکے مقدمہ درج کیاتھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایاہے

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں