تھانہ سٹی ساہیوال پولیس کا جوا پرچی مافیہ کے خلاف کاروائی

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم:

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور صاحب کی ہدایت پرDSPسٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ غلہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے مزدور پلی سے جوا مافیہ کے خلاف کاروائ کرتے ہوئے علی اکبر عرف دیوا سکنہ مسلم بن عقیل کالونی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم سابقہ ریکاڈی ہے اور کافی عرصہ سے جوا پرچی کا دھندا کر رہا تھا۔
اس موقع پر ایس ایچ او سٹی مدثر غفارخان کا کہنا تھا کہ میں نے علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ علاقہ سے منشیات ، جوا پرچی اور ڈاکوؤں کا صفایا میرا مشن ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گردہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اہل علاقہ نے اس کاروائی کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں