برٹش ایئرویزنے لاہورکےلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل

Spread the love

لندن(عارف چودھری))برٹش ایئرویزنے لاہورکےلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں،برٹش ایئرویزکی پہلی پروازکل لندن سے لاہورکےلئے اڑان بھرے گی۔
لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے لاہور کیلئے 300 سے زائد مسافروں کو لے کر پرواز روانہ ہوگی، پرواز13اکتوبرکی صبح لندن سے لاہورپہنچے گی،لاہور ایئرپورٹ پربھی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،لاہور ایئرپورٹ پربرطانوی سفارتی عملہ اورسی اے اے کے افسران مسافروں کااستقبال کریں گے۔واضح رہے کہ برٹش ایئر ویز نے لاہور میں پروازیں شروع کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں