مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر منظم انداز میں اجاگر کرنے کے لئے نئی سفارتی مہم کا آغاز

Spread the love

بریڈ فورڈ ( عارف چودھری ) جموں و کشمیر تحریک حق خود اراد یت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام 14اکتوبر سے مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر منظم انداز میں اجاگر کرنے کے لئے نئی سفارتی مہم کا آغاز کیا جائے گا ، برطانوی اور یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر پارلیمنٹری گروپس اور برطانیہ و یورپ کی سیاسی پارٹیوں میں انسانی حقوق کے علمبرداروں ، انسان دوست ممبران پارلیمنٹ کو مہم کا حصہ بنایا جائے گا ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں پہلے مسلمان ممبر و موجودہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، پہلے کشمیری نژاد لارڈ نذیر احمد اور پہلے کشمیری نژاد ممبر پارلیمنٹ خالد محمود کی سرپرستی و حمایت سے دنیا بھر کے ارکان پارلیمنٹ تک رسائی کی جائے گی ۔ ریاست جموں و کشمیر کی تمام اکائیوں میں رائے شماری ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے اور حکومت پاکستان کی حمایت سے اقوام متحدہ ، یورپین یونین اوراو آئی سیکے علاوہ دیگر اہم اداروں تک بھی پہنچا جائے گا ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم نے اس سلسلہ میں برطانیہ میں اہم شخصیات اور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ۔ گذشتہ روز لندن میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے تفصیلی ملاقات کی ۔ ہائی کمشنر سے ملاقات میں برطانیہ بھر میں ہونے والی سرگرمیوں ، لابی مہم کے تحت ملاقاتوں اور تحریک حق خود ارادیت کے مختلف پروگرامات اور سرگرمیوں بارے آگاہ کیا گیا وہیں مستقبل میںمسئلہ کشمیر لئے بالخصوص برطانیہ اور یورپ میں کام اور نئی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔ ہائی کمشنر معظم احمد خان نے تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی ٹیم کے مسئلہ کشمیر کے لئے سفارتی سطح پرکام کو سراہااور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ دوسری جانب تحریک حق خود ارادیت کے وفد نے مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر سے ملاقات کر کے انہیں بھی مستقبل کی سرگرمیوں میں تعاون کی اپیل کی ۔ دریں اثناء تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمن خان ، برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار ،پروگرام کو آرڈینیٹر ہیری بوٹا اور دیگر نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے بھی تفصیلی ملاقاتیںکیں ۔ تحریکی وفد نے کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھم، لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین ایم پی اینڈریو گوون ، کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین ایم پی پال بریسٹو سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 14اکتوبر سے شروع ہونے والی سفارتی مہم بارے آگاہ کیا اور ممبران پارلیمنٹ کو اپنے اپنے گروپس سمیت مستقبل کی سرگرمیوں میں شرکت کے علاوہ تحریکی وفد نے ممبران پارلیمنٹ کو جہاں پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لینے وہیں اپنی پانی پارٹیوں منظم انداز میں مہم کی صورت میں ساتھ دینے کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر سابق ممبران یورپین پارلیمنٹ رچرڈ کوربٹ ، اینتھیا میکنٹائر ،شفاق محمد اور واجد خان نے بھی یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر پارلیمنٹری گروپ کو منظم کرنے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ 14اکتوبر سے یکم دسمبر تک تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران برطانیہ کے علاوہ یورپ ، مڈل ایسٹ اور امریکہ میں رابطوں کو منظم کریں گے

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں