بلوچستان ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بینالصوبائی ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ کیلیے پلیئرز کے ٹرائل مکمل ہوگئے

Spread the love

کوئٹہ:(سپورٹس رپورٹر/سید شاہ زیب شاہ )بلوچستان ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بینالصوبائی ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ کیلیے پلیئرز کے ٹرائل مکمل ہوگئے ٹرائل انٹرنیشنل ویٹ لیفٹنگ فئیڈریشن کے قوا نین کے مطابق لیے گئے، ٹرائل10 باڈی ویٹ کیٹیگری میں منعقد کیے گئے، ٹرائل زیر نگرانی جاوید اقبال جنرل سیکرٹری بلوچستان ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن لیے گئے، جس میں ججنگ کے فرائز عبدلحیٰ قلند رانی انٹرنیشنل ریفری، محمد ایوب خلجی ا ورانٹرنیشنل ریفری کاشف ریحان نے سر انجام دیئے، ٹرائلز میں 55کلوگرام کلاس میں محمد نور، 61کلو گرام کلاس میں ضریر،67کلوگرام کیٹیگری میں محمد زبیر، 73کلو گرام کلاس میں داود رزاق، 81کلو گرام کلاس میں شیر زمان، 89کلوگرام کلاس میں آدم خان، 96کلو گرام کلاس میں رشید خان جدون، 102کلو گرام کلاس میں عبدلمالک، 109گرام کلاس میں عمر اقبال، جبکہ 109+ کلو گرام کلاس میں ظہیر شاہ نے کامیابی حاصل کی، یاد رہے بین الصوبائی ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی بلوچستان کر رہا ہے، جس میں پنجاب، سندھ، کے پی، اسلام آبادوبلوچستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ٹورنامنٹ کا نعقاد 15اکتوبرسے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 18اکتوبر ایوب نیشنل سٹیڈیم کے پی ایس بی کوچنگ سینڑر میں منعقد ہوگی، تقریب کے اختتام پر CEOبلوچستان ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن عبدل عزیز خان نے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ بلوچستان کی ٹیم بھرپور محنت، لگن اورحمت کر کے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیزشن حاصل کرے گی جس سے ملک اور قوم کا نام روشن ہو انہوں نے مقابلوں کے انعقاد کے لیے بلوچستان سپورٹس بورڈ، سیکرٹری سپورٹس و دیگر اعلیٰ عہدہ داراں سے تعاون کی اپیل بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں