ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رانا واجد ارشد اپنے سالے نجی ویٹرنری سٹور کے مالک اسٹینٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر جمشید اقبال کے پرائیویٹ بزنس کو بچانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑانے لگا

Spread the love

ساہیوال.آصف ندیم:
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رانا واجد ارشد اپنے سالے نجی ویٹرنری سٹور کے مالک اسٹینٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر جمشید اقبال کے پرائیویٹ بزنس کو بچانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑانے لگا۔2020-10-11 تقریباََ11 بجے اتوار کی چھٹی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ڈاکٹر رانا واجد ارشد نے ڈاکٹر رانا جمشید اقبال کے ساتھ ملکر اسسٹنٹ کمشنرساہیوال سفیان دلاور کی جانب سے سیل شدہ سرکاری کمرہ میں نقب لگا کردو نمبر متنازعہ ادویات چوری کرکے غائب کردیں۔رانا واجد نے ڈاکٹر جمشید اقبال کے سرکاری بلڈنگ میں جاری پرائیویٹ بزنس کو بچانے کے لئے سالہ بہنوئی کی محبت کا حق ادا کر کے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کے افسران کو چیلنج کر دیا۔سیل شدہ سرکاری کمرے کی حفاظت پر مامورملازمین کو اپنی افسر شاہی کاروب جماکرایڈیشنل ڈائریکٹر رانا واجد اور ڈاکٹر جمشید اقبال کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کا انکشاف ہواہے۔یرغمال بنائے جانے والے ملازمین کے بیانات اور موقع پر موجود شواہد یقیناً انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے اس بڑی جعلسازی وقانون کے ساتھ کھیلنے والے عناصرکیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں