جہلم پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے غفلت و لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والے مالکان کے خلاف کارروائیاں جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹرولنگ پولیس مصری موڑ نے غفلت و لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والے مالکان کے خلاف کارروائیاں جاری، جبکہ ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پلان کے تحت ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر بھاری جرمانے، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن ساجد کیانی، ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل سلیم کی ہدایات پر ندیم عباس سب انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے عمران علی ولد محمد ریاض سکنہ پنن وال،پنڈدادنخان جو کہ بغیر لائسنس غفلت و لاپرواہی اور تیز رفتاری سے ٹرالر چلانے کیوجہ سے تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کروایا، جبکہ ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پٹرولنگ مینجمنٹ کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر مختلف خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کئے گئے، انچارج پوسٹ عاصم آذاد سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر جہلم لِلہ روڈ بیٹ میں حادثات کی روک تھام کے لئے ڈرائیورز کو آگاہی بھی دی جارہی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان بھی کئے جارہے ہیں، جبکہ ایک خصوصی مہم میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف بھی مہم جاری ہے، مزید والدین سے بھی گزارش ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی نہ چلانے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں