جہلم تبدیلی سرکار گرانفروشی روکنے میں بری طرح ناکام،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم تبدیلی سرکار گرانفروشی روکنے میں بری طرح ناکام، شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں مصنوعی مہنگائی اورگرانفروشی سے شہری سخت پریشان دکھائی دیتے ہیں، شہر کے دکانداروں نے سبزیوں، پھلوں، دالوں، کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے، تھوک پرچون میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں، جبکہ گڑ کی قیمت 120 روپے فی کلو،سفید چنا115 روپے، دال چنا125 روپے،دال مونگ دھلی ہوئی210 روپے، دال ماش دھلی 210 روپے اور بیسن125 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں آلو کی قیمت80 روپے فی کلو، ٹماٹر کی 120 روپے، پیاز 60 سے70 روپے فی کلو، لہسن کی 240 سے 250 روپے اور ادرک کی قیمت 300 سے390 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں کہیں بھی سرکاری نرخوں پر سبزیاں، دالیں، پھل وغیرہ فروخت نہیں ہورہے، ڈپٹی کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں، انتظامیہ بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔صارفین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں