جہلم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی سے ریونیو کی وصولی بری طرح متاثر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی سے ریونیو کی وصولی بری طرح متاثر، محکمہ ایکسائز کو ریونیو کی مد میں کروڑوں کا نقصان، مینول نیلامی میں ایک ایک نمبر لاکھوں میں فروخت کرنے والے محکمہ ایکسائز کو ای آکشن کی ایک سیریز میں 2 نمبرفروخت کرکے صرف 18 ہزار حاصل ہوئے جبکہ موٹر سائیکلوں کے پرکشش نمبروں ایک ای سیریز سے صرف 71 سو روپے وصول کئے، یونیورسل نمبر کا سلسلہ شروع کرنے کے ڈیڑھ ماہ میں 2 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں جبکہ 13 ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، محکمہ ایکسائز نے اگست کے اختتام پر صوبہ بھر کے لئے ایک ہی طرز کا نمبر جبکہ مینول نیلامی کی بجائے آن لائن نیلامی شروع کی جس سے محکمہ ایکسائز کاریونیو وصولی کا سلسلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں