لندن (عارف چودھری )برطانیہ میں نوجوانوں میں وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جس کے بعد نائٹنگل ہاسپٹلز کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈاؤننگ سٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی مشیران پروفیسر وین ٹم، اسٹیو پووس اور ڈاکٹر جین ایڈ لسٹن نے یہ انکشاف کیا ۔ پروفیسر وین ٹم کا کہناتھاکہ کورونا کیسز اور اس کے نتیجہ میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، 20 سے 29 برس کے نوجوانوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، شمالی انگلینڈ میں نائٹنگل ہاسپٹلز کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے
Please follow and like us: