چیئرمین پاسبان صحابہ برطانیہ محمد عمر توحیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری) چیئرمین پاسبان صحابہ برطانیہ محمد عمر توحیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے ،اس کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی ہے اور اس کی جدوجہد میں علماء کا کردار ہماری تاریخ کا روشن باب ہے لیکن افسوس کہ اس وقت علماء حق کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہاہے،جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ممتاز اسلامی سکالر علامہ ڈاکٹر عادل خان کی المنا ک شہاد ت پر امت مسلمہ شدید غم و غصے کا اظہار کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عادل خان کو پاکستان میں حق گوئی اور ناموس صحابہ کےلیے توانا آواز اٹھانے پر شہید کیا گیا ہے، ناموس صحابہ کے لیے ٹپکنے والا یہ خون نہ پہلا ہے نہ آخر ی ہے جب بھی ضرورت پڑی ہم یاران مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی حرمت و ناموس پر اپنی جانیں نچھاور کرتے رہیں گے۔ عمر توحیدی نے مزید کہا کہ مولانا عادل اپنے علم و فضل کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ان کا یہ ناحق قتل فرد واحد کا قتل نہیں بلکہ پوری ملت کا قتل ہے۔ یہ ہمارے ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کے ذمہ داران پر لازم ہے کہ وہ انکے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں. انھوں نے شہید کی دینی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں